زیارت کے چترال شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Chitral

Chitral

چترال(جیوڈیسک)بلوچستان کے ضلع زیارت کے بعدچترا ل شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کئے گئے۔شدت2 عشاریہ 4رکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے چترال اور گردونواح میں صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی چترال تھا۔زلزلہ 10کلومیٹر گہرائی میں آیا اور اسکی شدت 2عشاریہ 4 رکارڈ کی گئی۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔