ووٹر کی تصدیق ووٹ ڈالنے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پر ہو گی: طارق ملک

Tariq Malik

Tariq Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں طارق ملک کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے جعلی ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکیں گے۔ یہ مشین الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی منظوری کی بعد ہی قابل عمل ہو سکے گی۔

طارق ملک کا کہنا تھا کہ ووٹروں کی تصدیق انگوٹھے کے الیکٹرک نشان سے ہو گی۔ تصدیق کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس نظام کے ذریعے جعلی ووٹر ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی پکڑے جا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے نہ صرف دھاندلی روکنے میں مدد ملے گی بلکہ مقناطیسی سیاسی کی مد میں خرچ ہونے والے اربوں روپے کی بچت بھی ہو گی۔