ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی: اشتیاق احمد

Ishtiaq ahmad

Ishtiaq ahmad

اسلام آباد: (جیوڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی، نادرا کو سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین نادرا کے ہمراہ زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نادار کی تجویز پر انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے خصوصی مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی۔

انتخابات کے حوالے سے شکایتوں پر فیصلوں کیلئے ملک میں چودہ ٹریبونلز قائم کئے گئے ہیں جو نادرا کو انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کی ہدایت کر سکیں گے۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر کی تیاری کے بعد یومیہ ایک لاکھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو سکے گی بعد میں اس استعداد کو بڑھا کر پانچ لاکھ یومیہ کیا جائے گا۔