ووٹرز ٹرن آٹ 1985کے انتخابات کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا، فافن

Voters

Voters

پاکستان (جیوڈیسک)عام انتخابات دو ہزار تیرہ کی نگرانی کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے الیکشن آبزرور گروپ، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے انتخابی عمل کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ووٹر ٹرن آٹ انیس دو پچاسی کے انتخابات کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق الیکشن 2013 شفافیت اور غیرجانبدار ی کے حوالے سے زیادہ بہتر ثابت نہ ہوسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

کہ دہشت گردی کے واقعات نے الیکشن مہم کو متاثر کیا جس کا سب سے زیادہ خمیازہ اے این پی کو بھگتنا پڑا۔پولنگ اسکیم میں آخری دن تک رد و بدل کی گئی جو غیر قانونی عمل تھا۔ایک سو چودہ پولنگ اسٹیشنز پر تین جبکہ دس پولنگ اسٹیشنز پر بارہ فیصد ووٹ ضائع ہوئے۔پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل منظم نہیں تھا جس کے باعث نتائج دیر سے موصول ہوئے۔

پولنگ اسٹاف کی صحیح تربیت نہ ہونے کے باعث فارم پر کرتے وقت جگہ جگہ غلطیاں کی گئی جو ابہام کا باعث بنی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے بعض حلقوں میں خواتین کو حق رائے دہی سے روک دیا گیا۔288پولنگ اسٹیشنز پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد سے الیکشن کے دن تک 3213بے ضابطگیاں ریکارڈ کی گئیں۔