ایک ووٹ پاکستان، دوسرا شہر کراچی کو دیا: آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی(جیوڈیسک)شاہد آفریدی نے بھائیوں کے ہمراہ گھر کے نزدیک سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ایک ووٹ پاکستان اور دوسرا شہر کراچی کو دیا۔

کراچی گلشن اقبال میں قائم گھر کے نزدیک اسکول میں پولنگ سٹیشن میں شاہد آفریدی صبح ساڑھے دس بجے ہی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

این اے دو سو ترپن اور پی ایس ایک سو اٹھارہ کے حلقے میں بوم بوم نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ذرائع سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ووٹ پاکستان اور دوسرا کراچی کو دیا۔