وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 West Indies vs Pakistan

West Indies vs Pakistan

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے فائدہ ہوگا۔

وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

T20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔