واشنگٹن : اوپرا ونفرے کا عجائب گھر کیلئے 12 ملین ڈالر کا عطیہ

Opera Unfry

Opera Unfry

اوپرا ونفرے نے واشنگٹن میں افریقی اور امریکی تاریخ پر بننے والے عجائب گھر کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز عطیہ کر دیئے۔ عالمی شہرت یافتہ ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے واشنگٹن نیشنل مال پر بننے والے میوزیم کو مجموعی طور پر تیرہ ملین ڈالرز عطیہ کرچکی ہیں۔

جو میوزیم کے لئے اب تک کا سب سے بڑاعطیہ ہے۔ میوزیم کی تعمیر دوہزار پندرہ میں مکمل ہو گی جس میں تین سو پچاس سیٹوں پر مشتمل ونفرے تھیٹر بھی شامل ہے۔