ایک ہفتہ کے دوران روپے کی قدر میں اضافہ

Currencies Pakistan

Currencies Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر پچیس بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی۔کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ برطانوی پانڈ کے مقابلے میں ایک روپے اکتالیس پیسے ہوا۔

جس کے بعد برطانوی پانڈ کی شرح تبادلہ ایک سو اڑتالیس روپے باون پیسے رہی۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ستانوے پیسے، آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں اٹھاسی پیسے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آٹھ پیسے بڑھ گئی۔ اس دوران روپے کی قدر سات کرنسیوں کے مقابلے میں کم رہی۔