ویلنگٹن ٹیسٹ: پہلا روز انگش بلے بازوں کے نام

England

England

نیوزی لینڈ (جوڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگینڈ نے جوناتھن ٹراٹ اور نک کومٹن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر دو سو سرسٹھ رنز بنالئے۔

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی بالرز نے انگلینڈ کی پہلی وکٹ تو چھبیس کے مجموعی اسکور پر حاصل کرلی لیکن دوسری وکٹ کے لئے میزبان بالرز کو کافی جدوجہد کرنا پڑی۔

کک کے آٹ ہونے کے بعد نک کومٹن اور جوناتھن ٹراٹ نے دوسری وکٹ کے لئے دو سو دس رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کیں۔ کومٹن سو رنزمکمل کرنے کے بعد مارٹن کا شکار بنے۔

انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں پر دو سو سرسٹھ رنزبنالئے ہیں۔ ٹراٹ ایک سو اکیس اور پیٹرسن اٹھارہ رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔