ونسٹن چرچل کے زیر استعمال کار نیلامی کے لیے پیش

Winston Churchill Car

Winston Churchill Car

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے زیر استعمال کار نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔جرمنی کے علاقے اینگر میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی زیر استعمال کار ڈیلمر ڈی بی 18 نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہے۔

منتظمین کو امید ہے کہ یہ نادر کار چار لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت ہوجائے گی۔ کار ڈیلر کے مطابق اس طرح کی صرف 8 کاریں تیار کی گئی تھیں جن میں سے چار جنگ عظم دوم کے دوران تباہ ہوگئیں جبکہ دو لاپتا ہیں اور ایک کار ضائع کردی گئی تھی۔ اس ماڈل کی یہ آخری کار ہے جو اب تک بچی ہوئی ہے۔