بغیر جرمانوں کے ٹیکس بقایا جات کی اصل رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے اہداف میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے بغیر جرمانوں کے ٹیکس اور ڈیوٹی بقایا جات کی اصل رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کیلئے سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

جس کے مطابق ٹیکس نادہندگان اپنی اصل رقم جمع کرا دیں، تمام جرمانہ معاف ہو جائے گا، اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسوں کی اصل رقم جمع کرانے پر جرمانوں کی معافی کا ایس آر او بھی جاری کر دیاہے، جرمانوں کے بغیر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرانے کی سہولت 30 جون تک ہو گی۔ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔