ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالی فائر : پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

Women T 20 Pakistan

Women T 20 Pakistan

ڈبلن (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالی فائر میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی۔ ڈبلن میں ہونیوالے میچ میں پاکستان نے 145 رنز اسکور کیے، نین عابدی 47 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ نداڈار نے 26 اور بسمہ معروف نے 25 رنز بنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 8 وکٹ پر76 رنز بنا سکی، سمیہ صدیقی اور اسماویہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نین عابدی پلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان ٹیم دوسرا میچ جمعرات کو زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔