دنیا کا وہ ملک جہاں اب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا

Corona Case

Corona Case

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ‘ٹونگا ‘میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ٹونگا میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ایک مکمل ویکسین شدہ شخص میں پایا گیا جو نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچا تھا۔

ٹونگا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام کو اگلے ہفتے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹونگا کی ٹوٹل آبادی تقریبا ایک لاکھ 5 ہزار ہے جبکہ اس کی صرف ایک تہائی آبادی کو ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹونگا ان کچھ ممالک میں سے ایک تھا جن میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔

شمالی کوریا اور ترکمانستان جیسے دیگر ممالک میں ابھی تک کوئی کوروناکیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وائرس موجود ہو سکتا ہے، چاہے اس کی باضابطہ تصدیق نہ ہوئی ہو۔