ورلڈ کپ 92 میں پاکستان کے خلاف میچ یادگار تھا، سچن ٹنڈولکر

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ریکارڈ یافتہ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ بانوے میں پاکستان سے میچ کو اپنے کیرئیر کے یادگار میچز میں سے ایک میچ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہمیشہ سے ہی کانٹے دار رہا۔ بانوے کے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ بنا جو اب بھی یادگار ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس عمران خان، وسیم اکرم اور جاوید میانداد جیسے مایہ ناز کرکٹرز تھے جو آنے والوں کیلئے ایک رول ماڈل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سامنا کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات رہی، عمران خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راونڈرز میں ہوتا ہے۔