ورلڈ کپ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے پریکٹس میچ میں شکست

Practice Match

Practice Match

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) پاکستان کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی پریزیڈنٹ الیون نے چھ وکٹوں سے شکست دے دی. مصباح الحق نے سینچری اسکور کی۔کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 313 رنز بنا کر پوری ٹیم 49.3 اوورز میں آوٹ ہوگئی۔ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق نے 107 رنز کی انگز کھیلی۔عمر اکمل نے 68 رنز جوڑے۔

نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کی جانب سے جیمی سن ،Nuttalاور van Beek نے دو دو کھلاڑیون کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پریزیڈنٹ الیون نے مطلوبہ اسکور آخری اوور میں پورا کرلیا۔ہینری Nicholls نے 104 اور سیفیرٹ نے 115 رنز کی شاندار انگز کھیلی۔ پاکستان کے احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔