ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

Snooker Championship

Snooker Championship

قاہرہ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کی جوڑی نے جیت لی۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان ون اور پاکستان ٹو کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل آخری معرکے میں پاکستان ٹو ٹیم کے محمد آصف اور بابر مسیح نے پاکستان ون کے محمد سجاد اور اسجد اقبال کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرایا۔

سیمی فائنل میں پاکستان ون ٹیم نے ویلز جبکہ پاکستان ٹو نے آئرلینڈ کو ناکامی سے دوچار کیا تھا۔