یوم تکبیر

Youm-e-Takbir

Youm-e-Takbir

تلہ گنگ میں ”یوم تکبیر ” تقر یب کا انعقا د ۔۔۔
ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ کا ایک اور چھکا ۔۔۔۔
سا بق ڈپٹی وزیر اعظم کی ضلعی صدر چکو ال کی عیا دت ۔۔۔
پو رے پاکستان کی طرح تلہ گنگ میں بھی یوم تکبیر نہایت جوش وجذبے سے منایا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں ن لیگیوں نے شرکت کی یوم تکبیر 28 مئی کو نہایت عقیدت اور احترام سے پاکستان کی غیور عوام مناتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 28مئی 1998 کو اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا تھا۔یہ ہم پاکستانیوں کیلئے نہ یت فخر اور قدر کا مقام ہے۔ کیونکہ ہمارا دفاع اب ناقا بل تسخیر ہو چکا ہے اور ہمارا دشمن ہمیں میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ یہ دن پاکستان کی تمام عوام اور سیاسی جما عتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دل جوئی کے ساتھ منانا چاہیے لیکن یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ن لیگ کے علاوہ باقی تمام جماعتیں اس دن کو وہ مقام اور مر تبہ نہیں دیتیں جس کا یہ دن حق دار ہے۔

اس مر تبہ بھی کچھ ایسے ہی دیکھنے کو ملا۔ راقم کو ٹی ایم اے جناح ہال میں منعقد ہو نے والی یوم تکبیر کی تقر یب کی دعوت ن لیگی بزرگ رہنما ملک فیر وز دودیال اور صدر پر یس کلب سید ارشاد شاہ کی طرف سے ملی۔تقر یب کا انعقا د ن لیگ کے ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر ملک فیر وزدودیال نے کیا جس میں تمام مسلم لیگیوں کو دعوت دی گئی ۔لیکن جناح ہال میں ملک سیلم اقبال گروپ کے علاوہ کسی اور نے شرکت نہیں کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک فاروق اعوان لاوہ نے سرانجام دیے۔ انہوں نے نہایت پر خلوص انداز میں تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور مقررین کو تقا ریر کیلئے بلا یا۔ تقریب کا اغاز تلاوت قران اور نعت رسولۖ سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک خالد ٹہی نے کہا کہ میرے قائد محترم میا ں نواز شریف نے دشمن کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر ایٹمی دھماکے کیے انہوں نے اربوں روپے کی رشوت کو ٹھکرا دیا اور پاکستانیوں کے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

ہمیں فخر ہے کہ قائد محترم نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے پا کستانی عوام کا سر فکر سے بلند کیا۔ میں ایک صو بیدار کا بیٹا ہوں اور مجھے فوج سے بے پناہ محبت ہے لیکن فوج کا کام سر حدوں کی حفاظت کر نا نہ کہ ڈکٹیٹر بن کر عوامی مینڈ یٹ پر شب خو ن ما رنا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یوم تکبیر کی تقریبات سر کاری سطح پر منعقد کی گئی ہیں لیکن ہمارے تحصیل ایڈ منسٹر یشن کے عہدیداروں کی غیر موجود گی پر میں سخت حیر انہوں کہ انہوں نے اس تقریب کیلئے جنا حہال کی صفا ئی تک نہیں کروائی اور نہ ہی ا نے کی زحمت کی ۔ لبہ ہے کہ اسطرح کے افسران کا ہماری تحصیل میں ہو نے کا کوئی حق نہیں جنہیں ہمارے قائد کے اتنے بڑ ے کا رنا مے اور اسکے ورکروں کا خیال نہ ہو۔

ہم مسلم لیگی متحد ہیں۔ مخالفین ہمارے درمیان دوریاں پید ا کرناچا ہتے ہیں لیکن ہم انکے مشن کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ میں نے سیاست اپنے بز رگ رہنما ملک فیروز دودیال سے سیکھی ہے۔ انہوں نے سیاست کے مید ان میں میری انگلی پکڑ کر مجھے سکھا یا جواب بھی گا ہے بگا ہے ان سے سیاست کے بارے میں مشورے لیتا ہوں۔ تحصیل صدر ملک عا طف سلمان کا کہنا تھا کہ میر ے قائد محترم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھما کے نہا یت جرات اور دلیر ی سے کیے۔ 20 13 کے قومی الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے باگ ڈور سنبھالی تو ملک پاکستان میں بے پناہ مسائل تھے۔ جن کو حل کر نے کیلئے حکومت نے ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے

Inflation

Inflation

جلد ہی عوام کو لوڈشیڈنگ، مہنگائی،بے روزگاری، دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات مل جائے گی۔ تلہ گنگ میں تمام مسلم لیگی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ تلہ گنگ کی تر قی کیلئے معا ون خصو صی ملک سیلم اقبا ل،ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ اور ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان متحد ہیں۔ تلہ گنگ کے سپوت اور تلہ گنگ نیوز کے کالم نگار قاضی امجد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انکا تجویز کردہ نام ”یو م تکبیر ”1998 میں منتخب کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں انکو کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

حلقہ پی پی با ئیس کی عوام کے مسائل اور تعمیر وترقی کیلئے ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ نے بھی اپنی تمام تر توانا ئیا ں صر ف کر کے جو فنڈز اسو قت کی حکو مت سے لڑبھڑ کرحاصل کیے اور تر قیاتی کام کر وائے۔ لیکن 2008 کے الیکشن میں حلقہ پی پی بائیس سے سر دار خرم نواب منتخب ہوئے جو کامیابی کے بعد جان لیوا مرض میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے کو ئی خاص ترقیاتی کام نہ کروا سکے۔ 2013 کے الیکشن میں پی پی بائیس کی عوام نے مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امید وار سر دار ذوالفقار دلہہ کو کامیاب کرا کر ایک نئی قیادت کا انتخاب کیا اور اس سے بہت زیادہ امیدوں وابستہ کر لیں۔ سردار ذوالفقار دلہہ نے بھی کامیابی کے بعد روایتی انداز میں عوام کو تر قیاتی اور دیگر مسائل کے خا تمے کا صرف لا را نہیں لگا یا بلکہ انہو ں نے ایک سال میں تلہ گنگ کی عوام کو 19 کر وڑ کی لاگت سے بنا نے والا بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام کے دل جیت لیے۔

انکے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے اپنی الیکشن کمپین میں عوام جو وعدے کیے وہ اگلے الیکشن تک صرف وعدے نہیں رہیں گے بلکہ عملی طور پر مکمل ہو کر سردار ذوالفقار دلہہ کے انتخاب ہو درست ثابت کریں گے۔ بائی پاس روڈ کے بعد ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے حلقہ پی پی با ئیس کی عوام کو 28 مئی کے موقع پر میگا پر وجیکٹ کا ایک اور تحفہ، اعوامی حلقوں میں خوشی کی لہرا دوڑ گئی، انکے حامیوں میگا پر وجیکٹ کی خوشی میں جشن منایا۔ پچھلے چھ سال سے بے سہارا حلقہ پی پی بائیس مسا ئل کا گڑھ بنا ہوا تھا۔ 2013 کے الیکشن میں حلقہ پی پی با ئیس کی عوام نے بھا ری مینڈ یٹ سے سردار ذوالفقار دلہہ کو کامیابی دلا کر اپنی نظریں دلہہ ہائوس پر لگا دیں۔

ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ نے پہلے سال میں بائی پا س کا منصوبہ منظور کروانے کے بعد اب حلقہ پی پی بائیس کی عوام کیلئے 28 مئی کے موقع پر میگا پر وجیکٹ کا تحفہ دے دیا جو بجٹ کے بعد فنڈز ریلیز ہوں گے۔ پر وجیکٹ میں حلقہ پی پی با ئیس کے بی ایچ یوز، ارایچ سیز، ٹی ایچ کیو، سٹی ہسپتال تلہ گنگ، گلیاں ونالیاں، سیوریج سسٹم، سکو لز، کالجز سمیت دیگر منصوبوں کے فنڈز شامل ہیں۔ میگا پر وجیکٹ وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشتر کہ فنڈ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کی دن رات کی محنت سے ریلز ہو رہے ہیں جس سے حلقہ پی پی بائیس کی عوام کی محرومیوں کا خا تمہ ہو سکے گا اس میگا پر وجیکٹ کی اطلاع سردار ذوالفقا ر دلہہ نے سب سے پہلے راقم سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کر تے ہو ئے دی۔ فنڈز ریلیز کروانے کا کریڈ ٹ ایم پی اے سر دار ذوالفقار دلہہ کو ضرور ملنا چاہیے۔ جس طرح وہ عوامی خد مت کا جذبہ لے کر ایم پی اے منتخب ہو ئے اور اج اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے علاقہ کیلئے مختلف پر وجیکٹ شروع کروا رہے ہیں۔

سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ق چکوال کے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ کی عیا دت حافظ عمار یاسر کی رہائش گاہ لاہور پر کی۔ راقم نے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ سے خیریت دریافت کر نے کیلئے ٹیلی فون کیا تو انہو ں نے سابق ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات کی تفصیلات سے بھی ا گاہ کیا۔ ضلعی صدر کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم صرف سیاست اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم دوستوں اور ورکروں کا خیال رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کو اپنا منشور سمجھتے ہیں۔ چوہد ری پرویز الہی نے اسد کو ٹگلہ کی جلد صحت یا بی کی دعا کی اور انہو ں بیماری کے علاج کے حوالے سے ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا انکا کہنا تھا کہ اسد کو ٹگلہ مسلم لیگ ق کا ایک جانثار ورکر ر ہے اور 2013 کے الیکشن میں اسکی محنت سے ضلع چکو ال کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ ق نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

سابق ڈپٹی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ہا رجیت مقدر کا کھیل ہے تلہ گنگ میرا دوسرا گھر ہے اگر اللہتعالی نے موقع دیا تو تلہ گنگ کی تعمیر وتر قی کیلئے پہلے سے زیادہ رول ادا کریں گے۔ حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ اس ملاقات میں حافظ عمار یاسر،راسخ الہی، ملک مظفر ملتان خورد اور سنیئر صحافی میاں محمد ملک مو جو دتھے۔ اللہ ہم سب کا حا می ونا صر ہو۔

Malik Arshad Kotgullah

Malik Arshad Kotgullah

تحر یر :ملک ارشد کو ٹگلہ