ورلڈ ہاکی لیگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

World Hockey League

World Hockey League

ملائیشیا (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ورلڈکپ کوالیفائنگ کا اہم میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا۔ گروپ بی کی دونوں پاک افریقی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے مدمقابل ہوں گی۔

قومی ٹیم اپنے دونوں گروپ میچوں کے برابر ہو جانے سے دو پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اس فتح کے ساتھ گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

ایک میچ ہارنے والی جنوبی افریقی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔ منگل کو جرمنی اور جاپان کا ارجنٹائن اور کوریا کو جبکہ انگلینڈ کا میزبان ملائیشیا سے مقابلہ ہو گا۔ کوارٹر فائنل مرحلہ چار جولائی کو شروع ہو گا۔