ورلڈ ہاکی لیگ : کوارٹر فائنل مرحلہ آج، پاکستان جنوبی کوریا مدمقابل

World Hockey League

World Hockey League

ملائیشیا (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پاکستان، جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کو زیر کرنے والے قومی ہیرو کوریا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

عبدالحسیم خان کی شاندار ہیٹ ٹرک اور ٹیم کی یادگار فتح نے قومی ہیروز کا مورال بلند کر دیا ہے جو اب کوریا کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے لئے پرجوش ہیں۔ پاکستان اور کوریا کا میچ دن چار بج کر پندرہ منٹ پر ہو گا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائن کا جنوبی افریقہ، انگلینڈ کا جاپان اور جرمنی کا میزبان ملائیشیا سے مقابلہ ہو گا۔