ورلڈ ہاکی لیگ: ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل

World Hockey League

World Hockey League

ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن کا میچ پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلاجائیگا، تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کے لئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ گرین شرٹس جنوبی افریقہ کے خلاف ساتویں پوزیشن کا میچ کھیل رہی ہے۔ پانچویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان اور جاپان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔حتمی معرکہ جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔