دنیا میں سوا دو ارب انسان غریب، حالات شدید تر ہیں : اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

ٹوکیو (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی انسانی ترقی سے متعلق سال 2014 کے لیے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ اس کو ٹوکیو میں جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غربت میں کمی تو ہو رہی ہے لیکن بڑھتی ہوئی عدم مساوات ابھی بھی ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔

اس وقت دنیا کے 91 ترقی پذیر ملکوں میں قریب 1.5 ارب انسان غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ مزید 80 کروڑ انسان غربت کے دہانے پر رہتے ہوئے اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔

غربت میں یا غربت کے دہانے پر زندگی بسر کرنے والے اربوں انسانوں کو قدرتی آفات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور مالیاتی دھچکوں کی صورت میں جن ممکنہ خطرناک اور عوامل کا سامنا ہے، انہیں ان عوامل کے خلاف تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔UNDP کے مطابق اس وقت دنیا میں 1.2 ارب انسان روزانہ 1.25 ڈالر یا اس سے بھی کم کے برابر مالی وسائل میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔