دنیا بھر میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات وسطی اور جنوبی امریکا میں ہوتے ہیں، اقوام متحدہ

America

America

امریکا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شرح قتل کے حوالے سے امریکی ریاست ہنڈورا اور وینزویلا دنیا بھر کی سب سے زیادہ خطرناک ریاستیں ہیں جہاں ایک لاکھ آبادی میں سے 90 فیصد شہری قتل کردیئے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں قتل کی شرح کے حوالے سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وسطی ریاستوں میں شرح قتل تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات ہنڈورا میں ہوتے ہیں جہاں ایک لاکھ آبادی کے تناسب سے شرح قتل 94.4 فیصد ہے جبکہ وینزویلا قتل کے بڑھتے واقعات میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں شرح قتل 53.7 فیصد ہے، اسی طرح بیلز میں 44.7 اور ایل سلویڈر میں 41.2 فیصد قتل کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرح قتل کے حوالے سے 2011 میں جاری ہونے والی رپورٹ میں ہنڈورا سرفہرست تھا جبکہ ایل سلویڈر دوسرے اور وینزویلا تیسرے درجے پر تھا تاہم حالیہ رپورٹ میں امریکا قتل کی شرح کے حوالے سے افریقا سے بھی آگے نکل چکا ہے جہاں سب سے زیادہ قتل کے واقعات وسطی اور جنوبی امریکا میں رونما ہوتے ہیں۔