ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کیوئسٹ ٹیم بیجنگ روانہ

Snooker Championships

Snooker Championships

بیجنگ (جیوڈیسک) ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستان کیوئسٹ ٹیم آج کراچی سے بیجنگ روانہ ہوگی۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں گیارہ جولائی سے شروع ہونے والی ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں انتیس ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کا فائنل انیس جولائی کو ہوگا۔ پاکستانی اسکواڈ میں قومی چیمپیئن حمزہ اکبر، جونیئر رینکنگ نمبر ون محمد امین، امین طارق اور محمد ماجد علی شامل ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم کو کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ میگا ایونٹ کی تیاری بھی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کی ہے۔