ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں، جسٹس وقار احمد سیٹھ

Justice Waqar Ahmed

Justice Waqar Ahmed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں کہ میں ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے، آپ نے تو کچھ نہیں کرنا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا بلکہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔