ہر سال 200 ارب کی قومی دولت بجلی گیس چوری کی نذر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) واپڈا اور سوئی گیس اداروں میں ہر سال 200 ارب روپے کی قومی دولت بجلی اور گیس چور ہڑپ کر جاتے ہیں، دونوں اداروں میں چوری روکنے کے لیے افسران کی فوج ظفر موج کے باوجود لائن لاسز میں کمی آئی، نہ ذمہ داروں کا کوئی احتساب، الٹا چوری کی شرح بڑھ گئی۔سال ہا سال سے اربوں روپے کی بجلی اور گیس کی چوری اور خورد برد جاری۔

مگر کبھی کسی افسر کا احتساب نہ ہی کرپشن روکنے کی کوئی پالیسی، وزیر اعظم بھی صورتحال پر مایوس تو نظر آئے مگر بجلی گیس چوری روکنے کا ہدف دے دیا، دوسری جانب بجلی اداروں کے حکام صورتحال کو بجلی چوری سے زیادہ سسٹم کی خرابی قرار دینے پر مصر۔

توانائی امور کے ماہرین بجلی اداروں میں سیاسی اور فوجی مداخلت کو خرابی کی وجہ قرار دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ جب تک واپڈا کے سربراہ انجنیئرز تھے چوری کم تھی اور ادارہ منافع بخش۔ بجلی اور گیس کمپنیوں کے سربراہ چوری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے دعوے تو کرتے ہیں مگر چوری کی شرح برقرار۔ خود کار احتسابی عمل سے ہی بجلی اور گیس چوری پر قابو پا کر عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکتا ہے۔