برطانوی نوجوان وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے گھتم گھتا ہو گیا

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون لندن میں لیڈز سول ہال سے باہر نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ غصے میں بھرا ایک نوجوان سیکورٹی اہلکاروں کو دھکیلتا ہوا آگے بڑھا اور ڈیوڈ کیمرون سے گھتم گھتا ہو گیا۔

موقع پر موجود سیکورٹی افسران نے پھرتی سے نوجوان کو دھر لیا جس کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون جلدی سے اپنی گاڑی میں سوار ہو گئے۔

واضع رہے کہ برطانیہ میں حکمران جماعت کے اراکین پر اس طرح کے حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔