یوتھ ایشیا ہاکی کپ, قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کا اعلان

Hockey

Hockey

پاکستان (جیوڈیسک)یوتھ ایشیا کپ ہاکی کے لئے دس رکنی قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 16 ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت نوحیز زاہد ملک جبکہ محمد عتیق نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرزمحمد شیراز حفیظ، رومان خان، دفاعی کھلاڑی مبشر علی، سکندر مصطفی، جنید کمال، فارورڈز عدیل لطیف، جنید منظور اور شان ارشاد شامل ہیں۔

طاہر زمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچ کر یوتھ اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔ یوتھ ایشیا کپ چار سے سات اپریل تک سنگاپور میں کھیلا جائے گا۔