کے سی سی اے زون V کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد ذکی خان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار لانڈہی جیم خانہ گرائونڈ میں ایڈوانس ٹیلی کام اور ٹویوٹا کے درمیان کھیلا جائے گا

کرا چی : کے سی سی اے زون V کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد ذکی خان میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار مورخہ 24-02-2013 لانڈہی جیم خانہ گرائونڈ پر دوپہر 1.00 بجے ایڈوانس ٹیلی کام اور ٹویوٹا کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کر کٹرراشد لطیف ہونگے۔

اس موقع پر کے سی سی اے کے صدر سراج الاسلام بخاری ، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فارقی کے سی سی اے اسسٹنٹ سیکریٹری شفیق کاظمی ، تو صیف صدیقی ، ممبر کے سی سی اے کونسل خالد نفیس ،مشیر ربانی، جمیل احمد ، ایس ایم عادل ، عمر صدیقی ،افتخارالزماں خاں سید محمد احمد نقوی اور شہزاد عالم بھی خصوصی شرکت کرینگے۔