ذلفی بخاری نے مقدمہ جیت لیا، ریحام خان کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ دینا ہو گا

Reham Khan and Zulfi Bukhari

Reham Khan and Zulfi Bukhari

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے لندن ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، ریحام خان کو 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

اپنے ویڈیو میں ریحام خان نے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری سے ہتک آمیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔

ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔