صحافت کو بطور عبادت سمجھنے والوں کانام ہمیشہ زندہ رہتا ہے … اے ڈی عامر
Posted on January 24, 2013 By Nasir Mehmood دوسرے شہروں سے
راجن پور (حنیف بلوچ سے) زرد صحافت کا نام و نشان مٹ چکا، صحافت کو بطور عبادت سمجھنے والوں کانام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اللہ تعالےٰ کی نصرت بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگلے مہینے ہماری ٹیم ایک نوجوان کی آنکھوں کا آپریشن کی تیاری کر رہی ہے جو کہ کم عمری میں آنکھوں جیسی نعمت سے محروم ہوتا جارہا ہے اس کا بروقت آپریشن نہ ہوسکاتو وہ دونوں آنکھوں سے محروم ہوجائیگا ۔
اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے صحافت کو مثبت انداز میں آگے لیکر آئے ہیں ہمارا مشن ظلم، ذیادتی اور کر پشن کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔ اس نیک مشن میں جتنے بھی صحافی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ہیلپ لائم میڈیا سینٹر کے چئیر مین اے ڈی عامر نے صحافیوں کے اجلاس میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن میڈیا سینٹر پریس کلب کا دوسرا نام ہے جہاں مظلوموں کی آواز بلا خوف وخطر حکام بالا تک رسائی کا واحدذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موت کا جب ایک وقت مقرر ہے تو پھر ڈرنا کیسا؟ اور اگر حق اور سچ کی آواز کو دبانے والوں کے خلاف اپنے قلم کے جہاد کو پروان چڑھاتے چڑھاتے موت آجائے تو اس سے بڑی کامیابی اورکیا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مظلوموں کا ساتھ دینے کے علاوہ اپنے سینٹر سے سینکڑوں لوگوں کی مالی امداد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ملکی اور غیر ملکی این جی اووزکا تعاون جاری ہے ۔
اس کے علاوہ ہمارے ایک مسلمان نوجوان بھائی محمد اعظم کی آنکھوں کی بینائی کا مسئلہ ہے انشاء اللہ ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کی پوری ٹیم انکے آپریشن کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی اس میں تعاون کے لئے ہم اپنے دوستوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ھمارے اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیں ۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.