ہاکی چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بیلجئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کے میلبورن میں ہونیوالے ہاکی میچ میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔ پہلے ہاف میں عبد الحسیم نے شاندار گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے قومی گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جنہیں قومی گول کیپر ناکام بناتے رہے تاہم پاکستان کی جانب سے شفقت رسول نے گیند جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دو صفر کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دی۔