fbpx

آسٹریلیا کی سری لنکا کو شکست؛ سیریز میں 1-3 سے فتح

Aus Srilanka

Aus Srilanka

کولمبو: آسٹریلیا نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز تین ایک  سے جیت لی ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہ کر سکی اور صرف ایک سو بتیس رنز بناپر ڈھیر ہو گئی۔ مہیلا جے وردھنے تریپن، کمار سنگاکارااکتیس اور دلشن کے بارہ رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ آسکا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بریٹ لی اور زیویئر ڈھوردی نے چار، چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شان مارش نے ستر اور مائیکل کلارک نے اڑتیس رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پرسننا نے تین اور ملنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ پیر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔