سیاسی میدان ہو یا پارلیمان اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، مراد سعید

 Murad Saeed

Murad Saeed

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا، پاکستانی قوم کا پیسہ چرایا، اور اب اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے ایک ہوگئی ہے، انہوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے، انہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے، تاریخ پر تاریخ دینے والوں کوشکست ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہی مولانا فضل الرحمان ہیں جو امریکی سفیر کو کہتے تھےمجھے خدمت کا موقع دیں، نوازشریف مودی کی حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت گئے، لیکں وہاں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملنا گوارا نہیں کیا، اور جب بھارتی تاجر جندال بغیر ویزے کے پاکستان آیا تو اس کی آمد کو چھپایا گیا، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، اور کشمیر پر دنیا بھر کے لیڈرز سے بات کی۔