اسلام آباد : امریکی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات

Camron

Camron

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے ایبٹ آپریشن کے حوالے سے گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کرنے کے ساتھ پاکستان کے اندر امریکی سفارتی عملے کی نقل و حرکت پر عائد این او سی کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔