اسلام آباد : ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ دفاعی کمیٹی

Gilani

Gilani

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سلامتی اور دفاعی صورتحال زیر غورآئی اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں داخلی سلامتی کو درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیئے حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور سماجی ترقی کے لیئے انتہا پسندی پر قابو پایا جائے گا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے وزیراعظم نے ملک کی سلامتی کے لیئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔