fbpx

اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن ، 51 افراد گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 51 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔ترجمان کے مطابق تھانہ مارگلہ اورشالیمارپولیس نے اسلام آباد کے سیکٹرجی نائن فور ایف ٹین اورایف الیون میں سرچ آپریشن کیا اور51 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارمشتبہ افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نیلورکی حدود میں 9 افراد نے طلعت ولد معلوب کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا،، طلعت کو30 بورپسٹل سے تین گولیاں مارکرزخمی کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق طلعت کوشدید زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔