سندھ ہاؤس حملہ: پولیس نے مقدمے کی درخواست لینے سے انکارکردیا، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہاؤس پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سندھ ہاؤس کی انتظامیہ اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کے ذمہ داران کےخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمےکی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہو گئے ساتھ ہی کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

اس دوران سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے بے بس رہے۔