کورونا وبا سے ہلاکتوں میں کمی؛ 24 گھنٹوں میں 2 افراد جاں بحق

Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار067 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 483 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 503 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔