fbpx

اسٹینڈفورڈ اوپن ٹینس فائنل: سرینا اورمارئین مدمقابل

wta

اسٹینڈ فورڈ : سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے اسٹینڈ فورڈ اوپن ڈبلیوٹی اے ٹینس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انجریز کے باعث ایک سالہ دوری کے بعد سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹس پر واپسی ومبلڈن سے ہوئی تھی۔
اسٹینڈ فورڈ اوپن میں سرینا ولیمز ایک بار پھر پرانی فارم میں نظر آئیں۔ سیمی فائنل میں سرینا ولمیز نے سیبین لیزکی کو شکست دی۔ ولمیز نے اپنی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ دو کے اسکور سے ہرایا۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں سرینا ولیمز نے سیکنڈ سیڈ روس کی ماریا شراپوا مات دی تھی۔
دوسرا سیمی فائنل فرانس کی ماریئن بارٹولی اور سلواکیہ کی ڈومنیکا سیبل کووا کے درمیان تھا جس میں سیبل کووا انجری کے باعث میچ میں حصہ نہ لے سکیں اور بارٹولی واک اوور کے زریعے فائنل میں پہنچ گئیں۔