اوباما اور کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس، افواج کے انخلا پر تبادلہ خیال

barack obama

barack obama

کابل : امریکا کے صدر باراک اوباما اورافغان صدر حامد کرزئی کے درمیان وڈیو کانفرنس ہوئی ہے،جس میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی ممکنہ صورتحال پرغور کیا گیا۔امریکی افواج دوہزار چودہ تک افغانستان سے نکل جائیں گی جس کے بعد،سیکورٹی کی ذمہ داری افغان فورسز کے کاندھوں پر آجائے گی،وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر کے درمیان نصف گھنٹے تک جاری رہی،اس وڈیو کانفرنس میں افغان مسئلے پر دسمبر میں ہونے والی بون کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔