سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا کا شکار ہو گئے

Obama

Obama

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

باراک اوباما نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ‘ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثب آیا ہے جبکہ کچھ دنوں سے میرے گلے میں خراش ہورہی تھی لیکن میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ مشعل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ہم شکر کرتے ہیں کہ ہم کووڈ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوالی تھی۔

تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چاہے کورونا کیسز کم ہوجائیں لیکن پھر بھی آپ ویکسین ضرور لگوائیں۔