بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

indian army

indian army

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ قتل اور مذاکرات کی پالیسی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیری نوجوان کو کپوڑہ ضلعے میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ ادھر حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں سمینار سے خطاب میں کہاکہ بھارت ایک طرف مذاکرات کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف نہتے کشمیریوں کو شہید کرہاہے۔ بھارت کو کشمیر میں مظالم بند کرنا ہونگے۔