جان مکین کی صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

John McCain

John McCain

اسلام آباد : امریکی سینیٹر جان مکین نے صدر زرداری ،وزیر اعظم گیلانی اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات میں جان مکین نے پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں،پاکستان پر امن افغانستان چاہتا ہے۔ ایک خوشحال ، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔جان مکین نے صدرزدای سے ایوان صدرمیں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پینتیس ہزار جانوں کا نذرانہ پیشں کرنے کے علاوہ اڑسٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے۔ اس دوران جان مکین نے صدرزردای سے بھی امریکی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے این او سی کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
صدر زرداری سے ملاقات کے بعد جان مکین نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی جس میں پاک امریکا فوجی تعاون بڑہانے اور فوجی قیادت کے ساتھ اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔