حکومتی شخصیات سے ملاقات میں بزدار کو ہٹانے کا نہیں کہا: عون چوہدری

Awn Chaudhry

Awn Chaudhry

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیات سے ملاقات میں عثمان بزدار کو ہٹانے کا نہیں کہا۔

عون چوہدری نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ پنجاب میں ہونے کیا جارہا ہے، ہم صورت حال دیکھ کر اپنا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ ئی تھی جس سے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔