سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کی عدم شرکت کی وجہ سے اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر کوئی بات نہیں ہو سکی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان اور بھارت مارچ میں ہونیوالے ایشیا کپ کو مخر کرنے کی درخواست کریں گے اور ان تاریخوں میں پاک۔بھارت سیریز طے کی جائیگی۔ لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کی عدم شرکت کیوجہ سے پاک بھارت سیریز پر کوئی بات نہ ہو سکی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ارکان نے بارہ سے تیئیس مارچ تک ڈھاکہ میں ہونیوالے ایشیا کپ کی منظوری دیدی۔ اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کے مطابق ایشیا کپ مخر کرنا ممکن نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے۔