انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی کی مانچسٹر سٹی کیخلاف کامیابی

chelsea

chelsea

برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال سیزن انگلش پریمیئر لیگ کے راونڈ میچ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔
اسٹیم فورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے منٹ میں ماریو بالوتیلی نے گول کرکے مانچسٹر سٹی کو سبقت دلا دی۔ چوتیس ویں منٹ میں چیلسی کے رال میریلز نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
میچ کے اختتام سے آٹھ منٹ قبل چیلسی فٹبال کلب کے نائب کپتان فرینک لیمپارڈ نے پینلٹی کک پر فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی اڑتیس پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔