ڈھاکا ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا آغاز

pakistan cricket

pakistan cricket

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج سے ڈھاکا میں پریکٹس کاآغاز کررہی ہے۔ قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے میرپور کے بنگلہ بندھو اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ جس میں فتح سے کلین سوئپ مکمل کرکے پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر فائز ہوجائیگا۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی سوفیصد پرفارمنس پیش کررہا ہے اور ٹیم کی حالیہ عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا مرہون منت ہے۔ دوہزار گیارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کامیوں کا سال ثابت ہوا ہے. جس میں پاکستان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ تینوں طرز کی کرکٹ میں کامیاب رہا ہے اور کھلاڑی سال کا اختتام فاتحانہ شان سے ہی کرنا چاہتے ہیں۔