اسلام آباد(جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست میں سندھ پولیس میں قانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار محمود اختر نقوی کی طرف سے عدالت عظمی میں دائردرخواست میں موقف اختیار گیا گیا ہے سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس میں درست حقائق پیش نہیں کیے۔
سندھ پولیس میں بڑے افسروں کی تعیناتیاں اور تبادلے بااثر حکومتی افرا کے ایما پر ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سندھ پولیس میں ان غیر قانونی تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔