نیب کا اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم کی گرفتاری کا فیصلہ متوقع

NAB

NAB

اسلام آباد(جیوڈیسک) نیب کا ایک اہم اجلاس آج بلائے جانے کا امکان ہے جس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم سمیت دیگر 16 ملزمان کی گرفتار کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج نیب اسلام آباد میں متوقع ہے۔

نیب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس کسی وقت بھی بلایا جا سکتا ہے اور اجلاس بلانے کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس  ہے۔