صرف قذافی حکومت کو تسلیم کریں گے، ہیوگو شاویز

hugo chavez

hugo chavez

وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کہا ہے کہ لیبیا میں مغربی طاقتوں نے قتل عام کرایا ہے۔ وہ صرف معمرقذافی کی حکومت کو ہی تسلیم کریں گے۔
دارالحکومت کاراکس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوگوشاویز نے کہا کہ لیبیا میں تباہی ابھی شروع ہوئی ہے، ملک ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ یورپی ممالک اپنے بحران سے توجہ ہٹانے چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے لیبیا کے بعد اب اپنی توجہ شام کی طرف کرلی ہے۔ وہ شام پر پابندیوں کیلئے مسودہ تیار کررہے ہیں تاہم روس اور چین نے اس کیخلاف سخت مقف اختیار کیا ہے۔ امید ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حمایت نہیں کریں گے۔